Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردی کے منصوبے ناکام، اسلحہ وگولہ بارود برآمد

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردی کے منصوبے ناکام، اسلحہ وگولہ بارود برآمد
August 20, 2015
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا کر بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔ بلوچستان کے علاقے بولان میں ماورڑ کے مقام پر دو روز قبل نامعلوم افراد نے ایف سی پر راکٹ فائر کئے جس کے بعد فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور پہاڑوں میں واقع ایک غار تک پہنچ گئے جہاں سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، کلاشنکوف، مارٹر گولے، دیسی ساختہ بم، دستی بم ودیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ دوسری کارروائی کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں کی گئی جہاں سے پولیس نے چار کلو بارودی مواد اور تیار خودکش جیکٹ برآمد کر لی جسے دہشت گرد ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔