Wednesday, November 30, 2022

بلوچستان : سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے پانچ سہولت کار اور تین مشتبہ افراد گرفتار کر لیے

بلوچستان : سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے پانچ سہولت کار اور تین مشتبہ افراد گرفتار کر لیے
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 سہولت کار اور تین مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ضلع ہرنائی میں حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔