بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کا اختتام

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول بھرپور رنگینیوں کے ساتھ ختم ہو گیا۔
فیسٹیول نوجوانوں کے ذہنوں پر خوش نما نقوش ثبت کرنے میں بھی کامیاب رہا
یوم پاکستان کی مناسبت سے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کے ہمراہ منفرد انداز میں بگھی میں بیٹھ کر اسٹیڈیم میں داخل ہو ئے تو بلوچستان کے عوام نے ان کا بھر پور استقبال کیا ۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا سپورٹس فیسٹیول کی کامیابی ثابت کرتی ھے کہ ہمارے نوجوان امن چاہتے ہیں۔
فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں علاقائی رقص ، ملی نغمے پیش کئے گئے۔
جبکہ پاک فوج اور ائیر فورس کی جانب سے فلائنگ مارچ کیا گیا۔
پیرا شوٹس کے ذریعے جوانوں نے مہمان کو مخصوص انداز میں خوش امدید کہا ۔
بذ کشی کا ثقافتی کھیل بھی پیش کیا گیا ۔
اسٹیڈیم میں بیٹھے طلبہ و طالبات ملی نغموں پر ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لئے جھومتے دکھائی دیئے ۔
نواجوانوں کا کہنا ہے کہ فیسٹیول نے انھیں زندگی کی نئی دوڑ میں شامل کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا اگلے سال بھی بے صبری سے انتظار کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر فیسٹیول کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔