Wednesday, September 18, 2024

بلوچستان حکومت کا عثمان کاکڑ کی موت پر عدالتی تحقیقات کا اعلان

بلوچستان حکومت کا عثمان کاکڑ کی موت پر عدالتی تحقیقات کا اعلان
June 28, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے پشونخوامیپ کے رہنماء سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت پر عدالتی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے 2 ججز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے رجسٹرار ہائیکورٹ کے نام لکھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ، شفاف اور بہتر انداز میں تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

شتنخوامیپ کے صوبائی صدر سابق سینٹر عثمان کاکڑ رواں ماہ 21 جون

کو انتقال کرگئے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق عثمان کاکڑ کو برین ہمیرج ہوا تھا، کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

عثمان خان کاکٹر کی عمر 59 سال تھی، وہ 2015 سے 2021 تک سینیٹر رہے، ان کا سیاسی کیریئرچالیس سال پر محیط تھا۔ زمانہ طالب علمی سے ہی پارٹی کی طلبہ تنظیم پی ایس او سے وابستہ رہے۔