Wednesday, September 18, 2024

بلوچستان حکومت کا اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ
June 26, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ارکان نے پولیس اسٹیشن میں دھرنا ختم کرانے کی کوششیں کی، اپوزیشن ارکان کے خلاف ایف آئی آر کے خاتمے کے بعد اپوزیشن ارکان کا دھرنا ختم کرنے کا امکان ہے۔