Friday, September 30, 2022

بلوچستان حکومت نے قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں کی سکیورٹی کیلئے پلان بنا لیا، حتمی منظوری کل دی جائیگی

بلوچستان حکومت نے قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں کی سکیورٹی کیلئے پلان بنا لیا، حتمی منظوری کل دی جائیگی
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان حکومت نے قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں کی سکیورٹی کیلئے پلان ترتیب دیدیا ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے ملک کے دوسرے حصوں کو جانے والی قومی شاہراہوں پر مسافر بسوں کی سکیورٹی کیلئے پلان ترتیب دیدیا ہے۔ ان شاہراہوں پر مسافر بسوں کو کانوائے کی شکل میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک لیجایا جائے گا اور مسافر بسوں کی سکیورٹی کے فرائض پولیس، ایف سی اور لیویز انجام دیں گی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ان سفارشات کی منظوری کے بعد اس پلان پر عملدرامد شروع ہوجائے گا۔