Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان حکومت بچانے کیلئے ن لیگ نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے

بلوچستان حکومت بچانے کیلئے ن لیگ نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے
January 7, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت بچانے کے لئے مسلم لیگ نون نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزرا جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا وفاقی وزرا سمیت 48 گھنٹوں میں کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بی این پی مینگل کےسربراہ سردار اخترمینگل کو فون کیا اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی درخواست کی جبکہ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان ثنا اللہ زہری سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔