Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان : جیوانی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، سول ایوی ایشن کا اسسٹنٹ انجینئرجاں بحق

بلوچستان : جیوانی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، سول ایوی ایشن کا اسسٹنٹ انجینئرجاں بحق
August 30, 2015
جیوانی (92نیوز) جیوانی میں ائیر پورٹ پرنامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں سول ایوی ایشن کا افسر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار کو اغوا کر لیا گیا۔ حملہ آوروں نے ریڈار کو بھی تباہ کر دیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 6موٹر سائیکلوں پر سوار 12مسلح افراد جیوانی میں بیس سال سے غیر فعال ائیر پورٹ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے فائرنگ کرکے سول ایوی ایشن کے اسسٹنٹ انجینئر خلیل احمد کو قتل کردیا جبکہ الیکٹرونکس سپروائزر الطاف حسین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے ائیر پورٹ میں نصب وی او آر کو تباہ کردیا جو طیاروں کو لینڈنگ میں مدد دیتا ہے جس کے بعد حملہ آور فرار ہوتے ہوئے سول ایوی ایشن کے ایک افسر کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ایس ایچ او جیوانی میران نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن کے مغوی اہلکار کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیاجارہا ہے جبکہ جیوانی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔