Saturday, July 27, 2024

پاکستان کپ کا پہلا میچ بلوچستان نے جیت لیا

پاکستان کپ کا پہلا میچ بلوچستان نے جیت لیا
April 19, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کپ کا آغاز فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ سے ہوا۔ پہلے دن فتح بارہ رنز سے بلوچستان کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کو ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا۔ پچاس اوورز کے میچ میں بلوچستان کی ٹیم سینتالیسویں اوور میں دو سو پندرہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ شاہد یوسف نے سب سے زیادہ انچاس رنز بنائے۔ عمر اکمل سینتالیس اور بابر اعظم اکتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پنجاب کی طرف سے احسان عادل، عامر یامین، ذوالفقار بابر، شعیب ملک اور احمد بٹ نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ بلوچستان کے کپتان اظہر علی تین وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب باولر رہے۔ پنجاب کی طرف سے محمد رضوان انتالیس اور اسد شفیق تینتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بلوچستان کی ٹیم کپتان اظہر علی‘ بابراعظم‘ محمد حسن‘ عمراکمل‘ شاہد یوسف‘ اسامہ میر‘ جنید خان‘ عمرگل‘ محمد نواز‘ سہیل تنویر اور غلام حیدر پر مشتمل تھی۔ پنجاب کی جانب سے کپتان شعیب ملک‘ محمد رضوان‘ سلمان بٹ‘ شان مسعود‘ اسد شفیق‘ اکبر الرحمان‘ سیف بابر‘ عامر یامین‘ ذوالفقار بابر‘ عماد بٹ‘ احسان عادل کھیل رہے تھے۔