Monday, December 4, 2023

بلوچستان : ایف سی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک، چار گرفتار

بلوچستان : ایف سی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک، چار گرفتار
October 25, 2015
واشک (92نیوز) ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان کے علاقوں واشک اور بسیمہ میں کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیر کور اور حساس ادارو ں کے اہلکاروں نے واشک کے علاقے بلوچ آباد اور بسیمہ میں کارروائی کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2شرپسند ہلاک جبکہ 4شرپسندوں کوگرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک اور گرفتار شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہو سکتا ہے۔