Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلوچستان : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

بلوچستان : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد
December 23, 2016

ڈیرہ بگٹی (92نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ۔

ترجمان فرٹئیر کور کے مطابق ڈیر ہ بگٹی کے علاقے پیر سوری میں ایف سی اور حساس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 1ایل ایم جی ،3راکٹ،سمیت 10کلوبارودی مواد برآمد کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی  ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر شرپسندوں کی تلا ش شروع کردی دوسری کارروائی نصیر آباد کے علاقے فلیجی میں کی گئی جہاں ایف سی اہلکاروں نے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سٹرک کنارے نصب 10کلو باوردی مواد برآمد کرلیا ۔ بی ڈی ایس ٹیم کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنا ددیا گیا۔