بلوچستان اسمبلی کے 17 اپوزیشن ارکان کیخلاف ایف آئی آر واپس

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے 17ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، وزیرداخلہ میرضیا لانگو کا کہنا تھا، کہ اپوزیشن کا مطالبہ منظور کرلیا، ایف آئی آر واپس لینے پر اپوزیشن نے بھی احتجاج ختم کردیا۔
اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا کہنا تھا، ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ پورا ہونے پر دھرنا ختم کررہے ہیں۔