Thursday, September 19, 2024

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، حکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، حکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے
May 30, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی  اور شور شرابہ رہاحکومتی و اپوزیشن ارکان گتھم گتھا  ہو گئے ۔ صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی اور نصراللہ خان زیرے میں ہاتھاپائی  ہوئی ،اسپیکرنےعبیداللہ  بابت کا مائیک بند کردیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے پختونوں کی شناخت ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عبید اللہ بابت کو اسمبلی سے باہر نکال دیا۔