Sunday, October 2, 2022

بلوچستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا کوئی اور صوبہ : وزیراعظم

بلوچستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا کوئی اور صوبہ : وزیراعظم
کوئٹہ (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا کوئی اور صوبہ۔ انہوں نے کہا کہ محرومیاں ختم ہو رہی ہیں‘ مستقبل میں اس صوبے پر بھرپور توجہ دیں گے‘ سڑکوں کے جال بچھ رہے ہیں‘ ترقی کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کیڈٹ کالج میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ صوبے کے حالات پر گہری نظر ہے‘ مستقبل میں بھی توجہ دیتے رہیں گے۔ وزیرا عظم نواز شریف نے طلباءکو بہتر مستقبل کے لئے سخت محنت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے فاصلے سمٹ رہے ہیں‘ معیشت بہتر ہورہی ہے‘ ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ نواز شریف نے کیڈٹ کالج کے طلباءکی قابلیت کوسراہا اور کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔