Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلدیہ فیکٹری میں لوگ جل رہے تھے زبیر چریا مسکرارہا تھا ، عبدالرحمان بھولا

بلدیہ فیکٹری میں لوگ جل رہے تھے زبیر چریا مسکرارہا تھا ، عبدالرحمان بھولا
February 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری  کیس کی سماعت ہوئی ۔ کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ، مرکزی ملزم رحمان بھولا کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے پولیس آفسر کا بیان قلمبند کرلیا گیا ۔ پولیس آفسر نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری کے مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا اورانکار پر ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کےحکم پر فیکٹری کوآگ لگادی گئی ۔ پولیس افسر نے بیان میں کہا کہ ملزم عبدالرحمان بھولانےانٹروگیشن ٹیم کےسامنےفیکٹری کوآگ لگانے کا اعتراف کیا ہے، رحمان بھولا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ آتشزدگی کےوقت ملزم زبیرچریا بھی فیکٹری میں موجودتھا اور فیکٹری ملازمین کو جلتے دیکھ کر مسکرارہاتھا ۔ بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے20 فروری کو کیس کے مزید گواہ طلب کرلئے۔