Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلدیہ عظمیٰ میں اریک ارب کی کرپشن ،نیب نے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

بلدیہ عظمیٰ میں اریک ارب کی کرپشن ،نیب نے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا
December 20, 2016

 

کراچی(92نیوز)قومی احتساب بیورو نے بلدیہ عظمٰی کراچی میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تحقیقات میں اسنارکل کی خریداری کا معاملہ بھی شامل کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق   قومی احتساب بیورو نے بلدیہ عظمٰی کراچی میں ایک ارب  سے زائد کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کردیا

ذرائع کے مطابق  تحقیقات میں اسنارکل کی خریداری میں تیس کروڑ سے زائد ادائیگی کا معاملہ بھی شامل ہے، اسنارکل خریداری کیس میں سینئیر ڈاریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم کے کے کردار کا بھی تعین کیا جارہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسنارکل خریداری کیس میں پہلے سے منظور پی سی ون  کو کس طرح میونسپل سروسز کے ڈائریکٹر نے تبدیل کرایا۔  نیب حکام نے   میونسپل سروسز کی مد میں جاری ہونے والی 4 سال کی رقم کا بھی نیب حکام نے حاصل کیا ہےجبکہ محکمہ فائر بریگیڈ میں کیمیکل ،آگ بجھانے والے مخصوص فوم کی خریداری کا ریکارڈ بھی نیب حکام نے طلب کیاہے۔ پیٹرول ،ڈیزل کی خریداری اور فائربریگیڈ کی  گاڑیوں کی آمدورفت کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا ہے۔

 نیب ذرائع کے مطابق سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے دور میں نو کروڑ سے زائد کی جعلی خریداری بھی کی گئی ہے۔