Monday, October 3, 2022

بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی میں میئر منتخب نہ ہونا دنیا کا انوکھا واقعہ ہے : فاروق ستار

بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی میں میئر منتخب نہ ہونا دنیا کا انوکھا واقعہ ہے : فاروق ستار
کراچی (92نیوز) کراچی میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں ایم کیو ایم نے ریلی نکالی۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی خدمت سے روکا جارہا ہے۔ کراچی کو کربلا بنایا جا رہا ہے۔ فائنل راونڈ میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نصب العین عوام کی خدمت ہے۔ پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے باوجود آج تک میئر منتخب نہیں ہو ایہ دنیا کا انوکھا واقعہ ہے۔ بلدیاتی اداروں پر سندھ حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوموٹو ایکشن لے۔