بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، آصف علی زرداری آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

پشاور (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری پشاور میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ارباب عالمگیر کی رہائیش گاہ پر اہم پارٹی اجلاس کی صدرات کریں گے۔
آصف زرداری کے ہمراہ پارٹی رہنما یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان بھی ہونگے۔
آصف علی زرداری خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔