Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاقی دارالحکومت کی نئی حلقہ بندیاں

بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاقی دارالحکومت کی نئی حلقہ بندیاں
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں مرتب کرلیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 50 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ سیکٹر ای ایٹ اور ای نائن کو حساس قرار دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 50 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ ہر یونین کونسل میں 6 وارڈ بنائے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں کل 300 وارڈ میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ اور ای نائن کو حساس قرار دیدیا گیا ہے۔ دونوں سیکٹرز میں انتخابات نہیں ہونگے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کچھ دیر تک الیکشن کمیشن کے آفس میں آویزاں کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کا شیڈول 19 اکتوبر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو کرائے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔