Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلدیاتی انتخابات: کراچی میں 6ہزار 300 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے

بلدیاتی انتخابات: کراچی میں 6ہزار 300 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر چھ ہزار تین سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ سب سے زیادہ فارم ضلع وسطی میں جمع کرائے گئے۔ تین سے سات اکتوبر تک کراچی کے چھ اضلاع اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں 1490، ضلع جنوبی میں 812، ضلع کورنگی میں ایک ہزار پچاس‘ ضلع شرقی میں ایک ہزار جبکہ ملیر میں چھ سو انہتر فارم جمع کرائے گئے۔ کراچی میں مجموعی طور پر تین دسمبر کو 209 یونین کمیٹیاں اور 38 یونین کونسلز کی 1520 نشستوں کے لیے انتخابات منعقد ہونگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔