Monday, September 26, 2022

بلدیاتی انتخابات : کراچی میں رینجرز اور فوج کو مجسٹریٹ کے اختیارات

بلدیاتی انتخابات : کراچی میں رینجرز اور فوج کو مجسٹریٹ کے اختیارات
کراچی (92نیوز) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران رینجرز اور فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے مکمل اختیارات مل گئے ۔ فوجی جوانوں پر حملے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن میں رینجرز اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات رینجرز اور فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے مکمل اختیارات حاصل ہونگے۔ الیکشن میں رینجرز اہلکاروں کی تعداد میں دو ہزار اہلکاروں کا اضافہ کرتے ہوئے تعداد نو ہزار کردی گئی ہے۔ اس سے قبل سات ہزار رینجرز اہلکاروں کو الیکشن میں تعینات کیا گیا تھا۔ نئے اقدامات کے تحت شہر کے تمام حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز تعینات ہوگی۔ ساتھ ہی پاک فوج کی 20 کمپنیاں کراچی میں امن و امان کے لیے سکیورٹی کی خدمت سرانجام دیں گی۔ پاک فوج کی 6 کمپنیاں ڈسٹرکٹ ساو¿تھ میں، 7ایسٹ میں اور سات ویسٹ میں تعینات ہونگی۔ رینجرز کی تعیناتی 4دسمبر کی رات سے 6دسمبر تک کے لیے ہوگی۔