Thursday, September 19, 2024

بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہیں: قائم علی شاہ

بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہیں: قائم علی شاہ
October 10, 2015
سکھر(92نیوز)  سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیا تی انتخا با ت کرانے کے لیے سنجیدہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ اب بلدیا تی انتخا با ت ہوجائیں۔ سکھر کے سرکٹ ہا ؤس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہا ئی کو رٹ کے حلقہ بندیوں کے حوا لے سے فیصلے سے ابہام ہے جس سے انتخا بات کے انعقاد میں دشواری ہوسکتی ہے اس کے خلاف سپریم کو رٹ میں جا نے کامعاملہ قانونی ہے جس پر وکلاء سے بات کر رہے ہیں کیو نکہ اب وقت کم رہ گیا ہے جس پر فیصلہ ہو نا چا ہیئے اور کو سپریم کو رٹ جو فیصلہ دے گی ہم اس پر عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیا تی انتخا با ت میں جہاں جہاں ضرورت پڑے گی وہاں رینجرز لگا ئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کا میڈیکل کا لج چلے گا اور ضرور چلے گا اس کے حوا لے سے پی ایم ڈی سی نے جو اعتراضات ااٹھا ئے ہیں اگر وہ پہلے بتا دیئے جا تے تو ہم اس کو حل کر لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ  میں سکھر آتا رہتا ہوں مگر کا لج کی انتظا میہ نے مجھے اس با رے میں نہیں بتا یا جو پروفیسرز کراچی میں تنخوا ہیں لیتے ہیں وہ ہم یہاں پر بھی دینے کو تیار ہیں۔