Wednesday, September 28, 2022

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹنگ جاری، مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنمائوں نے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کر دیا

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹنگ جاری، مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنمائوں نے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کر دیا
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم  رہنماؤں نے بھی اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ ملتان کی یونین کونسل نمبر اٹھانوے حامد کنورہ میں کاسٹ کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کی یونین کونسل چالیس وارڈ تین کے پولنگ اسٹیشن  پر ووٹ  کاسٹ کیا۔ ایم این اے جمشید دستی نے مطفرگڑھ  میں وارڈ نمبر بارہ میں بغیر شناختی کارڈ کے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کی  یوسی تئیس پولنگ اسٹیشن چوالیس میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے بہاولپور میں اولڈ عباسیہ اسکول پولنگ اسٹیشن  پر گو نواز گو کے نعروں کی گونج میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔