Thursday, September 29, 2022

 بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں بلکہ ڈاکہ پڑا ہے : مولانا فضل الرحمان

 بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں بلکہ ڈاکہ پڑا ہے : مولانا فضل الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خاں(92نیوز)جے یو آ ئی ف  کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا  کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان  میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی ف  کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے   کہ خیبر پختونخوا میں  بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کو پولیس  کی سرپرستی حاصل رہی۔ انتخابی عملہ اور الیکشن کمیشن دباؤ میں رہااب تک الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کے دوران پی ٹی آئی مخالف لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا،پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ایک رات پہلے ٹھپے لگاتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا تحریک انصاف الیکشن کے دوران انصاف کی دھجیاں اڑاتی رہی ۔ میاں افتخار کو بے گناہ گرفتار کیا گیا اور یہاں پی ٹی آ ئی کے وزیر کو ووٹ چوری کرتے عوام نے پکڑ لیا جس کو گرفتا رکرنے کے بجائے پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔