Friday, September 20, 2024

بلدیاتی انتخابات : سندھ میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے بلاول نے امیدواروں کا اجلاس بلا لیا

بلدیاتی انتخابات : سندھ میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے بلاول نے امیدواروں کا اجلاس بلا لیا
October 5, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی بلاول بھٹو زرداری متحرک ہو گئے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے مختلف اضلاع کا اجلاس بلاول ہاوس میں طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی سندھ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متحرک ہو گئے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے مختلف اضلاع کے رہنماﺅں کا اجلاس بلاول ہاوس میں طلب کرلیا ہے اور اس سلسلے میں لاڑکانہ اور سکھر سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کو کراچی بلالیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی حکمت عملی طے کرنے کے لئے بلاول ہاو¿س میں آج اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں حکمت عملی کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔