Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلدیاتی انتخابات : سندھ میں تینوں مراحل کا ٹرن آﺅٹ 48 فیصد رہا : الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات : سندھ میں تینوں مراحل کا ٹرن آﺅٹ 48 فیصد رہا : الیکشن کمیشن
January 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کے ٹرن آوٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں تینوں مراحل کا ٹرن آوٹ 48فیصد رہا‘ صوبہ سندھ کے 52فیصد ووٹرز نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لیا۔ ایک کروڑ 72لاکھ میں سے 82لاکھ 91 ہزار ووٹر ز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بلدیاتی الیکشن میں سندھ کے 89لاکھ 47ہزار ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالے۔ سندھ میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ تھرپارکر میں70فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آوٹ کراچی ایسٹ میں 29فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیر پور میں 60، عمر کوٹ، مٹیاری میں ٹرن آوٹ 63فیصد رہا۔ پہلے مرحلہ کے آٹھ اضلاع میں ٹرن آوٹ 54.28 فیصد رہا۔ دوسرے مرحلہ کے 14اضلاع میں 58فیصد ٹرن آوٹ رہا۔ تیسرے مرحلہ کے چھ اضلاع میں ٹرن آوٹ سب سے کم 36فیصد رہا۔ سانگھڑ میں امن وامان کی خراب صورتحال کیوجہ سے الیکشن تاحال نہیں ہوسکے۔