Tuesday, September 17, 2024

بلدیاتی انتخابات سر پر آ گئے !!! پنجاب میں بلدیاتی آرڈیننس کو تاحال قانونی شکل نہ دی جا سکی

بلدیاتی انتخابات سر پر آ گئے !!! پنجاب میں بلدیاتی آرڈیننس کو تاحال قانونی شکل نہ دی جا سکی
September 28, 2015
لاہور (92نیوز) بلدیاتی آرڈیننس کے غیرموثر ہونے میں صرف 16 دن باقی رہ گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اسمبلی کا اجلاس سات اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات قریب آگئے ہیں لیکن بلدیاتی آرڈیننس ابھی تک منظور نہ ہوا۔ آرڈیننس منظور کروانا حکومت کی مجبوری ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس سات اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا اور وزرات قانون نے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ بلدیاتی آرڈیننس قائمہ کمیٹی سے منظور ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی آرڈیننس کی مدت چودہ اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے اور اسمبلی اجلاس ناگزیر ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں بارے آرڈیننس بھی زیر تجویز اجلاس میں منظور کروایا جائے گا۔