Thursday, December 8, 2022

بلدیاتی انتخابات :  تیسرے مرحلے کے شیڈول میں معمولی ردو بدل

بلدیاتی انتخابات :  تیسرے مرحلے کے شیڈول میں معمولی ردو بدل
اسلام آباد(92نیوز)سندھ اورپنجاب  کے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں ردوبدل کردیا دونوں صوبوں کے تیسرے مرحلے میں انتخابات تین کے بجائے پانچ دسمبر کوہونگے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تین دسمبر کوچہلم حضرت امام حسین ہونے کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے ،شیڈول میں تبدیلی کی درخواست تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت مذہبی جماعتوں نے دی تھی تیسرے مرحلے میں پنجاب کے بارہ اورکراچی کے چھ اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔ کراچی ،راولپنڈی ،ملتان ،بہاولپور ،رحیم یار خان میں پولنگ پانچ دسمبر کو ہو گی ،لیہ، راجن پور،ڈی جی خان ،مظفرگڑھ میں بھی پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی۔ جھنگ ،خوشاب ،سیالکوٹ ،نارووال میں بھی پولنگ آخری مرحلے میں پانچ دسمبر کو ہوگی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سمیت دیگر شیڈول برقرار رہے گا۔