Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے فنڈز مانگ لیے

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے فنڈز مانگ لیے
November 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے فنڈز مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا، سندھ بلوچستان میں 3 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مانگے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکرٹری وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق تاحال جواب نہیں آیا۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو شیڈول ہیں۔