Thursday, September 29, 2022

بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے دھرنے اور الزام تراشی  کی سیاست مسترد کردی  : حمزہ شہباز

بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے دھرنے اور الزام تراشی  کی سیاست مسترد کردی  : حمزہ شہباز
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بلدیاتی  الیکشن کے نتائج نے دھرنے اور الزام  تراشی کی سیاست مسترد کر دی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی نون لیگ کامیاب ہو گی۔ لاہور میں چینی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  حمزہ شہباز نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے دھرنا سیاست کو مستردکر دیا ہےدھاندلی کا شور مچا کر قوم کو گمراہ کیا گیا۔ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر چڑھنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہیں آئے تھے مگر رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا،اب منصوبوں پر دستخط ہونے کے ساتھ ساتھ وہ مکمل بھی ہو رہے ہیں۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی  ہے امید ہے دو ہزار سترہ کے آخر تک بجلی کے بیشتر منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔