Thursday, October 6, 2022

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،کراچی میں پتنگ کی اونچی اڑان

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،کراچی میں پتنگ کی اونچی اڑان
کراچی(92نیوز)بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں کراچی میں پتنگ کی اونچی اڑان ہوئی ، اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کو مجموعی طورپر برتری حاصل ہے ، ووٹوں کی دوڑ میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد کی دوسری پوزیشن جبکہ پیپلز پارٹی کو کراچی کی ضلع کونسل میں واضح برتری مل گئی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پتنگ کی اونچی اڑان جاری ہے  اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کو مجموعی طورپر برتری حاصل ہے ووٹوں کی دوڑ میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد کی دوسری پوزیشن ہےجبکہ پیپلز پارٹی کو کراچی کی ضلع کونسل میں واضح برتری مل گئی ہے ۔