Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلخ : خود کش حملے میں 3افراد جاں بحق 18زخمی

بلخ : خود کش حملے میں 3افراد جاں بحق 18زخمی
February 8, 2016
مزارشریف(ویب ڈیسک) افغان صوبے بلخ میں مزار شریف کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں تین افراد ہلاک اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق  دھماکہ صوبائی دار الحکومت مزار شریف کے قریب نواب آباد علاقے میں کیا گیا جس میں افغان نیشنل آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے جیسے ہی آرمی کی گاڑی آئی حملہ کردیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،دھماکے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبو ل کر لی ہے۔