Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلجیم کے جیسپر سٹائیون نے ویلٹا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا

بلجیم کے جیسپر سٹائیون نے ویلٹا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا
August 30, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) بیلجین سائیکلسٹ جیسپر سٹائیون نے ویلٹا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت کراپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی سمیٹی ہے جبکہ سپین کے پیلو بل باو¿نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹور ڈی سائیکل ریس کے فاتح کرس فروم ویلٹا سائیکل ریس کے آٹھویں مرحلے میں بھی کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ پیبلا ڈی ڈان بیبریک سے مرسیا کے درمیان ایک سو بیاسی اعشارہ پانچ کلو میٹر طویل ریس میں فرانس کے کیون رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کولمبیا کے اسٹیبا شاویز کو ریس میں مجموعی طور پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ریس کے دوران ایک مرحلے پر کئی سائیکلسٹ ایک دوسرے سے ٹکرا کر زخمی ہوئے تاہم انہوں نے گرتے پڑتے ریس جاری رکھی جبکہ کئی کو دستبردار ہونا پڑا۔ سب سے زیادہ نقصان امریکی سائیکلسٹ تیجے وان گارڈرین کو ہنسلی کے فریکچر کی صورت میں ہوا۔ آئر لینڈ کے ڈان مارٹن، فرانسیسی سپرنٹر نصر بوہانی اور بیلجئین کرس بیک مین بھی ریس سے دستبردار ہو گئے۔ ریس کے شرکاءنے بہترین کارکردگی دیتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب ہاتھ پاو¿ں چلائے۔