Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاک بسٹر ریذیڈنٹ ایول کا آخری حصہ ”دی فائنل چیپٹر“ منظرعام پر آ گیا

بلاک بسٹر ریذیڈنٹ ایول کا آخری حصہ ”دی فائنل چیپٹر“ منظرعام پر آ گیا
August 11, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ”ریذیڈنٹ ایول۔ دی فائنل چیپٹر“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”ریذیڈنٹ ایول“ سیریز کی پانچ فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ پال ڈبلیو ایس اینڈرسن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ”ریذیڈنٹ ایول“ سیریز کا چھٹا اور آخری حصہ ہے۔ فلم میں زمین پر حملہ کرنے والے ایک مہلک وائرس کے خلاف انسانوں کی جنگ دکھائی گئی ہے۔ زمین کو ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو انسانوں کو تیزی سے زندہ لاشوں میں تبدیل کرتا چلا جا رہا ہے۔ یہ وائرس جس شخص پر حملہ کرتا ہے وہ چلتی پھرتی لاش بن کر دوسرے انسانوں کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔ ایسے میں ایلس نامی لڑکی انسانیت کو اس آفت سے نجات دلانے کے لیے میدان میں نکلی ہوئی ہے جو زمین کے دشمن کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹوکیو سے نیویارک اور واشنگٹن سے ماسکو تک جنگ لڑ رہی ہے۔ فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں میلا یووووچ‘ علی لارٹر‘ شان رابرٹس‘ ولیم لیوی اور روبی روز شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔