بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پانی کے مسئلے پر اہم اجلاس جاری

کراچی(92نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں کراچی میں پانی کے مسئلے اور امن و امان سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شرجیل میمن ، سہیل انور سیال سمیت سندھ کے اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہیں۔
وزیرداخلہ سندھ صوبے کی امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ دینگے،کراچی میں جاری پانی کے مسئلے کے حوالے سے بھی بلاول بھٹو کو بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی ،ملاقات میں سابق صدر زرداری اور فریال تالپور بھی موجودتھیں۔
ملاقات میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔