Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول ہاؤس گرانے کا بیان نہیں دیا ،عمران اسماعیل

بلاول ہاؤس گرانے کا بیان نہیں دیا ،عمران اسماعیل
August 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نامزدگورنرسندھ عمران اسماعیل ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے، بلاول ہاؤس گرانے کے بیان پر پیپلزپارٹی برہم ہو گئی ۔ پاکستان پیپلزپارتی نے  تحریک انصاف سے مطالبہ کر دیا کہ عمران اسماعیل  کی بطور گورنر نامزدگی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے ، دوسری جانب عمران اسماعیل نے کہا کہ بلاول ہاؤس   گرانے کابیان نہیں دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ  عمران اسماعیل سے گورنر شپ کا عہد ہ ہضم نہیں ہو  رہا ، بلاول ہاؤس سابق وزیراعظم اور سابق صدر پاکستان کا گھر ہے، پیپلز پارٹی بلاول ہاوس کے متعلق کوئی بیان بازی برداشت نہیں کرے گی۔ عمران اسماعیل نے بھی اپنے بیان کی  وضاحت جاری کر دی اور کہا کہ بیان کو سیاق و سباق سےہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ بلاول ہاؤس کے اطراف تعمیر کی گئی بلند دیواریں گرانے کی بات کی تھی  ، کلفٹن کے رہائشیوں کو بھی ان دیواروں سے مسئلہ ہے ۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ بلاول ہاؤس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے، اس کو گرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔