Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے: مریم اورنگزیب

بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے: مریم اورنگزیب
December 18, 2016

اسلام آباد(92نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول کےسیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے، وہ اخلاق سے گری بات کرینگے تو لوگ ان کوبچہ سمجھ کر نظر انداز کرینگے۔

تفصیلات کےمطابق  وزیرمملکت برائے اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول کی اخلاق سے گری ہوئی زبان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا ہے۔بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں،پاناما دستاویزات میں البتہ بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے۔ اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔