بلاول کی پروٹوکول کے بغیر لیاری آمد‘ بسمہ کے والد سے تعزیت

کراچی (92نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ٹریفک جام سے ہلاک ہونے والی 10 ماہ کی بسمہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول نے بسمہ کے والد فیصل بلوچ سے لیاری میں ان کے گھر میں تعزیت کی۔ بلاول کی آمد کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار لیاری آمد پر وہ اپنے ساتھ پروٹوکول کے نام پر بھاری بھرکم سکیورٹی لے کر نہیں پہنچے بلکہ ایک مختصر سکیورٹی سکواڈ کے ہمراہ فیصل بلوچ کے گھر آئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے فیصل بلوچ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی جماعت لیاری کے لوگوں کے ساتھ ہے۔