Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلاول نے کرپشن کی چُوری کھائی، عمران خان کا ٹولہ گند ڈالنے آیا: سعدرفیق

بلاول نے کرپشن کی چُوری کھائی، عمران خان کا ٹولہ گند ڈالنے آیا: سعدرفیق
December 14, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان کا ٹولہ آج گند اور شوروغل کے لیے آیا۔ بلاول بھٹو کرپشن کی چوری کھا کر بڑا ہوا، اسے کرپشن کے خلاف بات کرتے شرم کیوں نہیں آتی؟۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا کیا تو خواجہ سعد رفیق نے باہر آ کرخوب بھڑاس نکالی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوگ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان اور ان کی پارٹی یوٹرن کے ماہر ہیں۔ اسمبلی میں تو آتے نہیں تنخواہیں برابر وصول کر رہے ہیں۔

عمران خان کا ٹولہ آج گند اور شوروغل کے لیے آیا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ خود بولو حکومت کو نہ بولنے دو۔ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی پیپلزپارٹی کے بڑے خون معاف کیے ہیں۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے ناکام حکمران وفاق پر تنقید کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی پی میں "وڈی اپوزیشن" کی ریس  لگی ہوئی ہے۔