Sunday, September 15, 2024

بلاول میرے دل کا جانی ہے، شیخ رشید

بلاول میرے دل کا جانی ہے، شیخ رشید
July 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج پھر بلاول بھٹو کو دل کا جانی کہہ دیا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بولے، بلاول سیاست کی رونق ہیں، ان کی سی وی میرے پاس ہے۔ بلاول ایک سی وی چھوڑ کر پورا دستہ امریکا لے جائے کچھ نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے کہا، مریم نواز جو زبان استعمال کر رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہے، انہیں اپنے لہجے پر غور کرنا چاہئے۔ یہ لوگ صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں۔عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں لڑے گا۔

وزیر داخلہ مزید بولے کہ، سلامتی کے لئے پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ اب صرف چمن اور طورخم کا بارڈ ہی کھلیں گے۔ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان کے تمام دھڑوں کو مل کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ اب ایک سلجھا ہوا طالبان تشکیل پا چکا ہے، طالبان کے ساتھ بات چیت کرنا خطے کے مفاد میں ہے۔