Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بلاول صاحب آزاد کشمیر کو لاڑکانہ نہ بنائیں ، مراد سعید

بلاول صاحب آزاد کشمیر کو لاڑکانہ نہ بنائیں ، مراد سعید
July 2, 2021

آزاد کشمیر (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے بلاول صاحب آزاد کشمیر کو لاڑکانہ نہ بنائیں، لاڑکانہ کو بدلیں۔

مراد سعید نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو پرچی لہراتے آزاد کشمیر پہنچ  گئے۔ پہلے سندھ کی حالت تو بدل لیں۔ آزاد کشمیر کو لاڑکانہ نہ بنائیں۔ آزاد کشمیر کے عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ مراد سعید نے کہا آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے زرداری اور نواز شریف نے ملک کا خزانہ لوٹا، ملک کو لوٹنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔