Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 بلاول سیاست ضرور کریں لیکن ماضی پر اتنا اترانے کی ضرورت نہیں ہے : خواجہ سعد رفیق

 بلاول سیاست ضرور کریں لیکن ماضی پر اتنا اترانے کی ضرورت نہیں ہے : خواجہ سعد رفیق
December 26, 2016

لاہور(92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول میاں اپنے ماضی پر نظر دوڑائیں سیاست ضرور کریں لیکن ماضی پر اتنا اترانے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے والد کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے ختم ہو چکے ہیں۔ اب انہیں کام کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہیے کبھی کہتے ہیں کہ کمیشن بناؤ اور پھر خود ہی کہتے ہیں کہ ہم کمیشن کو نہیں مانتےخان صاحب جو کرتے ہیں وہ بتاتے نہیں اور جو بتاتے ہیں وہ کرتے نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جو کچھ وہ غلط ہوا ایک مقتول کا بیٹا ہونے کے ناطے میں ان کے اہل خانہ کے احساسات سمجھ سکتا ہوں۔ خواجہ رفیق کی برسی کے موقع پر ہونے والی اس تقریب میں خواجہ آصف، مخدوم جاوید ہاشمی، سلمان رفیق، حمزہ شہباز، صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔