Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول زرداری نے صوبوں کے حقوق کیلئے دیوار بن کر کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

بلاول زرداری نے  صوبوں کے حقوق کیلئے دیوار بن کر کھڑے ہونے کا اعلان  کر دیا
October 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز )کراچی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کااعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا ، اجلاس میں  ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے صوبوں کے حقوق کیلئے دیوار بن کر کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  حکومت نےایک دن میں ایک ہزار ارب روپے کا نقصان کیا ، اسے پچھلی حکومت پر نہیں ڈالا جا سکتا ،شائد خان صاحب کووزیر اعظم  بننے کا یقین نہیں آ رہا ، خان صاحب سےقانون کی حکمرانی کی امید تھی ،لیکن وہ ڈکٹیٹر کی طرح ایکٹ کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  جمہوریت میں سرمایہ کاری کرکے اب پودا بڑھتا جارہاہے، ، سننے میں آرہاہے کہ یہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کے خلاف کام کرنے جارہے ہیں ، پیپلزپارٹی صوبوں کے حقوق کو کم کرنے نہیں دے گی۔ہم دیوار بن کر انکے سامنے کھڑےہوں  گے۔ چیئرمین  پیپلزپارٹی نے کہا کہ صوبوں کے حقوق کے لیے تحریک چلائیں گے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔