بلاول بھٹو کے پی ٹی آئی حکومت پرتنقیدی وار، ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
میر پور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت پرتنقیدی وار کئے، مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
جمعہ کے روز میر پور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا، پیپلز پارٹی والے مودی کی جیت کی دعائیں کرتے ہیں نہ مودی کو پارٹیوں میں بلاتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا، سنا ہے عمران خان کا کوئی گندا وزیر ووٹ خریدنے کی کوشش کررہا تھا کیا انہیں نہیں معلوم خود دارکشمیری دہلی یا بنی گالہ کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔