بلاول بھٹو کے این اے 246، شہباز شریف کے این اے 250-249 سے کاغذات منظور
کراچی ( 92 نیوز) جیالوں کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف این اے 249 اور این اے 250 سے الیکشن لڑیں گے ۔
ایم کیو ایم کے فاروق ستار 247اور عامر لیاقت این اے 245سے میدان میں اتریں گے، پرویز مشرف نے این اے 247سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔
این اے 245سےایم ایم اے کے امیدوار محمد حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ، ن لیگ کے سلیم ضیاء کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔
الیکشن کمیشن کی اب تک فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی ایس 105 پر 39 جبکہ این اے 247 سے 37 امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔
اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے این اے 247 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں ۔
ادھر این اے 245 سے ایم ایم اے کے امیدوار محمد حسین، پی ایس 93 سے پی ایس پی کے اشفاق منگی جبکہ ن لیگ کے سلیم ضیاء کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔