Friday, February 3, 2023

بلاول بھٹو کی پھوپھی نے جوش خطابت میں بھتیجے کو شہید کہہ ڈالا

بلاول بھٹو کی پھوپھی نے جوش خطابت میں بھتیجے کو شہید کہہ ڈالا
باغ (92نیوز) آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی زبان جوش خطابت میں پھسل گئی۔ بھٹو خاندان کی خدمات گنواتے ہوئے وہ اتنی جذباتی ہو گئیں کہ بھٹو اور بےنظیر کے ساتھ بلاول بھٹو کو بھی شہداءکی فہرست میں شامل کر لیا۔ فریال تالپور کے الفاظ سن کر ڈائس پر ان کے ساتھ موجود شہلا رضا بھی پریشان ہو گئیں۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ان کا ایمان ہے کہ آج کے جلسے میں ذوالفقار علی بھٹو شہید ان کے ساتھ ہیں۔ بینظیر بھٹو شہید ان کے ساتھ ہیں اور ان کا لخت جگر بلاول بھٹو شہید ان کے ساتھ ہے۔