Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف جنگ تیز کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف جنگ تیز کرنے کی ہدایت
August 12, 2016
لاہور(92نیوز) چودھری نثار کی لفظی گولہ باری کے بعد  پیپلز پارٹی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی ذرائع کے مطابق ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے ، پانامالیکس پر حکومت کیخلاف گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ  چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے  لندن سے پارٹی قائدین سے براہ راست رابطےکئے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کیخلاف جنگ تیز کرنے کی ہدایت ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں  کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ٹاسک دیا ہے۔