بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم جاری ، آج لاہو رپہنچیں گے
![بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم جاری ، آج لاہو رپہنچیں گے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/12/bilawal-7.jpg)
لاہور ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، بلاول بھٹو ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے تحت آج لاہور پہنچیں گے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آج رائیونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، بلاول بھٹو عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلےمیں 21 دسمبر کو پشاور بھی جائیں گے ۔