Thursday, February 2, 2023

بلاول بھٹو کی جاتی امراء آمد، مریم نواز سے دادی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

بلاول بھٹو کی جاتی امراء آمد، مریم نواز سے دادی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے جاتی امراء میں مریم نواز سے دادی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ، مریم نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچے۔

چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز شریف سے اِن کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے جنت میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔