Saturday, July 27, 2024

بلاول بھٹو کی امریکہ کے 65 ویں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت

بلاول بھٹو کی امریکہ کے 65 ویں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت
February 3, 2017
واشنگٹن(92نیوز)پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکہ  کے 65 ویں  قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی ناشتے کی تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا تھا نائنٹی ٹو نیوز نے ناشتے کی تصاویر حاصل کر لیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکہ کے پینسٹھویں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا تھا۔ ناشتے کی تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان  اورسلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں قیام کے دوران اہم سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ میں پینسٹھویں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی تصاویر 92نیوز نے حاصل کر لیں۔